• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور برطانیہ کے درمیان براہ راست پروازیں بحال کرنے پر اتفاق

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

چین اور برطانیہ کے درمیان براہ راست پروازیں بحال کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

اس حوالے سے برطانوی سفارتخانے نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست مسافر پروازیں بحال کی جارہی ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ براہ راست پروازیں فی الحال صرف چینی ایئرلائنز کے ذریعے ہوں گی، برٹش ایئرویز سے چین کے لیے پروازوں کا سلسلہ ابھی زیرِ غور ہے۔

واضح رہے کہ چین نے کورونا وباء کے پیشِ نظر 2020 میں برطانیہ سے براہ راست پروازیں معطل کردی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید