• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائلٹس کے جعلی لائسنس بیان کے بعد ہم پر پابندیاں لگیں، سعد رفیق

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پائلٹس کے جعلی لائسنس سے متعلق بیان کے بعد ہم پر پابندیاں لگیں۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان نے 4 اے۔30 جہاز لیے ہیں، جن میں سے 2 آگئے ہیں اور باقی آنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پائلٹس کے جعلی لائسنس سے متعلق بیان کے بعد ہماری فلائٹس پر پابندیاں لگیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ برطانیہ اور کینیڈا سے بات چل رہی ہے، پر امید ہیں کہ روٹ بحال ہوجائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ روزویلٹ ہوٹل کو ذاتی طور پر بیچنے کے خلاف ہوں، تھوڑے پیسے اس ہوٹل پر لگا کر اس کو دوبارہ اچھی حالت میں لا سکتے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ اس ہوٹل میں 1050 کمرے ہیں، روز ویلٹ ہوٹل کی عمارت 100 سال پرانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوری حل یہی ہے اس پر تھوڑا خرچہ کر کے اس کو چلائیں۔

قومی خبریں سے مزید