• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پروڈکٹوٹی آرگنائزیشن آج ویبنار کا اہتمام کریگی

اسلام آباد (اے پی پی)نیشنل پروڈکٹوٹی آرگنائزیشن 11اگست کو پرسنل ڈویلپمنٹ اینڈ ٹیم مینجمنٹ ویبنار کا اہتمام کرے گی۔این پی او کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ویبنار کا مقصدتربیت کے مقصد میں خود آگاہی، اعلیٰ خود اعتمادی، اعتماد میں اضافہ، ٹیم کی موثر تعمیر اور سیکھنے کو فروغ دینا شامل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی ترقی ملازمت کی کارکردگی، اعتماد اور خود اعتمادی کو بہتر بنانے کے لیے نئی مہارتوں اور خوبیوں کو حاصل کرنے کا عمل ہے۔ٹیم مینجمنٹ سے مراد مختلف سرگرمیاں ہیں جو ٹیم کے اراکین کو مقررہ اہداف کے حصول کے لیے قریب لا کر ایک ٹیم کو ایک ساتھ جوڑتی ہیں۔