• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارتی خسارے میں کمی نظر آرہی ہے، عائشہ فاروقی

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان بزنس فورم کے شعبہ خواتین کی چیئرپرسن عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ سرکاری کمپنیوں کے خسارہ جات ایک کھرب روپے سالانہ سے بھی زیادہ ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ200 سے زیادہ سرکاری کمپنیاں مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔ پاکستان بزنس فورم کی عہدیدار نے مزید کہا کہ درآمدی پالیسی کے ثمرات ملنے شروع ہو گئے ہیں جن کے نتیجہ میں تجارتی خسارہ میں کمی نظر آرہی ہے توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں ڈالر مزید نیچے آئے گا۔