• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کے الوار ضلع میں معمر جوڑے کے ہاں شادی کے 54سال بعد پہلی اولاد ہوئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ خاتون کی عمر 75 اور ان کے شوہر کی عمر 70سال ہے جب کہ ان کے ہاں ان وٹرو فرٹیلائزیشن ( آئی وی ایف ) کے ذریعے اولاد پیدا ہوئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ جوڑا ہریانہ بارڈر کے نزدیک واقع ایک علاقے کا رہائشی ہے جو کافی جدوجہد کے بعد فرٹیلیٹی سینٹر پہنچا جس کے بعد انہیں اولاد کی خوشی نصیب ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں جب کہ بچے کا وزن ساڑھے تین کلو ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید