• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا میں ثریا پروین سکالرشپ کے باہمی معاہدے پر دستخط

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلرجامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور فیکلٹی آف فارمیسی کے ڈاکٹر فیصل عثمان نے ثریا پروین سکالرشپ کے باہمی معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں،وائس چانسلر نے اسے ایک انتہائی اچھا اقدام قرار دیا ہے،ثریا پروین سکالرشپ فارم ڈی کے ایک طالب علم کو5سال کے لئے مکمل فیس کی مد میں دیا جائے گا، یہ سکالرشپ ڈاکٹر فیصل عثمان اور ان کی اہلیہ کی طرف سے اپنی مرحومہ والدہ ثریا پروین کے نام سے جاری کیاگیا ہے، اس موقع پر ڈین ڈاکٹر محمد عزیر، ڈاکٹر محمد سہیل ارشد ، اور ڈاکٹر عنبرین علیم بھی موجود تھیں ۔
ملتان سے مزید