• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا دوسرا نام پیپلز پارٹی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی کو سرکلر ریلوے کی ضرورت ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
کراچی کو سرکلر ریلوے کی ضرورت ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے الیکشن کمیشن کا دوسرا نام پیپلز پارٹی رکھ دیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کو برطرف کیا جائے، غیر آئینی طریقے سے قابض ایڈمنسٹریٹر جھوٹے دعوے کر رہے ہیں، شہر کے لیے مختص فنڈز کا آڈٹ کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ پرانے بیلٹ پیپرز کو ختم کر کے نئے شائع کیے جائیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امن و امان کے لیے فوج و رینجرز کی تعیناتی کی جائے، ووٹرز فوج کی نگرانی میں بلاخوف ووٹ کاسٹ کریں گے، مردم شماری میں دھاندلی ہوئی تو تحریک چلائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں بلدیاتی نمائندوں کی ضرورت ہے، کل بارش کے بعد ایک بار پھر گندگی اور غلاظت ہے، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے کمر درد کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی کو سرکلر ریلوے کی ضرورت ہے، ایم کیو ایم کراچی کے لوگوں کے ساتھ کھیل رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کالج داخلے کے لیے ڈومیسائل ضروری کر دیا گیا جس میں کرپشن کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید