کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں نے نماز عید کی اجازت کیلئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو درخواست دے دی۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید نے درخواست دی، جو ان کے وکیل رانا مدثر عمر نے جمع کروائی۔
درخواست میں کہا گیا کہ عیدالفطر مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے، مذہبی فریضے کی ادائیگی بنیادی انسانی حق ہے، ڈھائی سال سے کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ جیل سپرنٹنڈنٹ عید نماز ادائیگی کے لیے اجازت دیں اور انتظامات کو یقینی بنائیں۔