• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: گھر میں زوردار دھماکا، 3 افراد ہلاک، 39 تعمیرات کو نقصان

دھماکے کے بعد پولیس اہلکار جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہے ہیں، تباہ حال گھر کی باقیات نظر آرہی ہیں۔
دھماکے کے بعد پولیس اہلکار جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہے ہیں، تباہ حال گھر کی باقیات نظر آرہی ہیں۔

امریکی ریاست انڈیانا کے شہر ایونسویل کے ایک گھر میں زوردار دھماکے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق دھماکے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق دوپہر ایک بجے ہونے والے دھماکے سے 39 گھروں کو نقصان پہنچا۔

دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا، اس حوالے سے متعلقہ حکام کی تحقیقات جاری ہیں۔

اسی علاقے میں 5 سال پہلے جون 2017 کے دوران ایک گھر میں دھماکا ہوا تھا جس میں 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید