قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندا ہے،معاشی اہداف حاصل نہیں ہو سکے،این ایف سی ایوارڈکےمعاملے کوحکومت نےغیرضروری تاخیرکانشانہ بنایا۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ پیش کرنے کے دوران اپوزیشن کی حکمت عملی پر غورکیا گیا۔اجلاس میں شیریں مزاری،اعتزازاحسن،صاحبزادہ طارق اللہ،غلام احمد بلور شریک ہوئے اجلاس کے بعد خورشید شاہ نے میڈیا سے بات چیت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیےغیر سرکاری طور پر مہم چلائی جا رہی ہے ، پارلیمنٹ میں اس کی بھر پور مخالفت کریں گے۔