قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پاک بھارت ٹاکرا مشکل میچ ہوگا۔
بابر اعظم نے دورۂ نیدرلینڈ سے قبل جمعرات کو پریس کانفرنس میں ایشیا کپ 2022 کے پاک بھارت ٹاکرے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہر میچ میں ہی کھلاڑیوں پر دباؤ زیادہ ہوتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ’ہم ہمیشہ اسے ایک عام میچ کی طرح کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یقینی طور پر ہم پر دباؤ تھوڑا مختلف ہوتا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’اس بار بھی دباؤ ہے، لیکن ہم نے خود کو T20 ورلڈ کپ میں پرسکون رکھنے کی کوشش کی اور دباؤ میں نہیں آئے‘۔
یاد رہےکہ پاکستان نے گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
بابر اعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم پر یقین کرنا چاہیے‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اسکواڈ گراؤنڈ میں ہمیشہ میچ جیتنے کی پوری کوشش کرتا ہے لیکن نتائج ہمارے کے ہاتھ میں نہیں ہوتے۔
خیال رہے کہ پاکستان ایمسٹرڈیم میں 16 سے 21 اگست تک 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کی سیریز کھیلے گا اور اس کے فوراََ بعد قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کے ٹی 20 ایشیا کپ میں شرکت کے لیے روانہ ہوجائے گی۔