• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: کورونا کیسز میں اضافہ، 2 شہروں میں لاک ڈاؤن میں توسیع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چین کے صوبے ہینان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد 2 شہروں میں لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 2 چینی شہروں ڈونگ فینگ اور چینگ مائی میں کورونا لاک ڈاؤن میں کچھ دنوں کی توسیع کی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

چینی حکام کے مطابق چین میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 1 ہزار 851 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چینی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین میں سب سے زیادہ کورونا کیسز صوبے ہینان میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ تبت کے علاقے لاہاسا میں بھی کورونا وائرس کی پابندیوں میں سختی کر دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید