• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں چھ سال کی عمر کے تقریباً نصف بچے جسمانی سرگرمی کے اہداف کو پورا نہیں کرتے، تحقیق

لندن (پی اے) برطانیہ میں چھ سال کی عمر کے تقریباً نصف بچے جسمانی سرگرمی کے اہداف کو پورا نہیں کرتے۔ رپورٹ کے مطابق ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چھ سال عمر کے تقریباً نصف برطانوی بچے اپنے روزانہ تجویز کردہ ورزش کے اہداف کو پورا نہیں کر رہے ہیں۔تحقیقی ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ تقریباً نصف (47 فیصد) بچے اس عمر کے لئے ضروری جسمانی سرگرمی میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانچ سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو ان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو فائدہ پہنچانے کے لئے روزانہ کم از کم 60 منٹ کی اعتدال سے بھرپور ورزش کرنی چاہئے۔ یہ بھی تجویز کیا جاتا ہے کہ بیٹھنے یا بیٹھے رہنے والے رویئے کو کم سے کم رکھا جائے۔ یونیورسٹی آف کیمبرج میں میڈیکل ریسرچ کونسل، ایپیڈیمولوجی یونٹ اور ساؤتھمپٹن ​​یونیورسٹی کے ایم آر سی لائف کورس ایپیڈیمولوجی سینٹر کے ماہرین تعلیم اس بات کا اندازہ لگانا چاہتے تھے کہ بچے ہر ہفتے کتنی سرگرمی میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے چھ سال عمر کے 712 بچوں کو ایکسلرومیٹر فراہم کئے، جو دل کی دھڑکن اور حرکت کی پیمائش کرتے ہیں۔ بچوں نے یہ ٹریکرز چھ دن تک لگاتار پہنے۔ پانچ سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو ان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو فائدہ پہنچانے کے لئے روزانہ کم از کم 60 منٹ کی اعتدال سے بھرپور ورزش کرنی چاہئے۔ اوسطاً نوجوان 7.5 گھنٹے نچلی سطح کی جسمانی سرگرمی اور 65 منٹ کی اعتدال سے بھرپور سرگرمی میں مصروف رہے۔ ٹیم کو پتہ چلا کہ صرف آدھے سے زیادہ بچے (53 فیصد) برطانیہ کی موجودہ تجویز کردہ ہدایات پر پورا اترتے ہیں۔ لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں کے ہدف تک پہنچنے کا امکان زیادہ پایا گیا۔ 42 فیصد لڑکیوں کے مقابلے میں 63 فیصد لڑکے برطانیہ کے موجودہ رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔ تحقیقی ماہرین کو پتہ چلا لڑکیاں اسکول کے دن کے دوران کم سخت سرگرمیوں میں مصروف تھیں۔ کیمبرج میں ایم آر سی ایپیڈیمولوجی یونٹ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر ایستھر وین سلئیز نے کہا کہ ایکسلرو میٹر کا استعمال کرتے ہوئے ہم اس بات کا زیادہ بہتر اندازہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے کہ بچے کتنے فعال ہیں اور ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ چھ سال کے بچوں میں سے صرف نصف سے زیادہ بچے اس بیماری سے متاثر ہو رہے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ اس عمر کے تقریباً نصف برطانوی بچے باقاعدگی سے متحرک نہیں ہیں، جو ہم جانتے ہیں کہ ان کی صحت اور اسکول میں ان کی کارکردگی کے لئے اہم ہے۔ سٹڈی میں شامل 308 بچوں کے لئے تحقیقی ماہرین نے چار سال کی عمر میں ان کی سرگرمیوں کا ڈیٹا بھی رکھا۔ ماہرین تعلیم نے دیکھا کہ جیسے جیسے بچوں کی عمر زیادہ ہوتی ہے وہ زیادہ بیٹھنے لگتے ہیں اور چھ سال کے بچے چار سال کی عمر کے مقابلے میں ہر روز تقریباً 30 منٹ تک بیٹھے رہتے ہیں۔ کیمبرج میں ایم آر سی ایپیڈیمولوجی یونٹ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر کیتھرین ہیسکتھ نے کہا کہ یہ ایک دو دھاری تلوار ہے، جب بچے باقاعدہ اسکولنگ شروع کرتے ہیں تو وہ زیادہ اعتدال سے بھرپور جسمانی سرگرمیاں کرتے دکھائی دیتے ہیں، جو کہ واقعی مثبت ہے۔ یہ جزوی طور پر اسکول کے دن کی ساخت کی وجہ سے ہوسکتا ہے، لہٰذا ہم بچوں کے چھوٹے ہونے پر بیٹھنے کے وقت کو کم کرنے کے طریقوں پر غور کرنا چاہتے ہیں، تاکہ اس رویئے کو عادت بننے سے روکا جا سکے۔ ساؤتھمپٹن ​​یونیورسٹی کے پروفیسر کیتھ گوڈفری نے کہا کہ یہ تجزیئے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے نئے اقدامات کو لڑکیوں میں اور اختتام ہفتہ پر کم سرگرمی کی سطح پر غور کرنا چاہئے۔ وہ وقت جب بچے رسمی اسکولنگ میں منتقل ہوتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنانے کا ایک اہم موقع ہوتا ہے کہ بہت زیادہ تناسب سے سرگرمی کی تجویز کردہ سطح کو حاصل کیا جائے۔ یہ ڈیٹا 2012 میں اکٹھا کیا گیا تھا لیکن تحقیقی ماہرین کا کہنا تھا کہ کوویڈ۔ 19 وبائی مرض سے پہلے کے برسوں میں سرگرمی کی سطح میں بہت زیادہ تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
یورپ سے سے مزید