وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان امریکی اور بھارتی شہریوں سے فنڈز اکٹھے کرتے رہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان خیراتی مقاصد کے لیے اکٹھے کیے گئے پیسے ذاتی اور پارٹی مقاصد کے لیے استعمال کرتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا 1947 سے 2018 تک کا قرضہ ایک طرف اور عمران خان کے دور کا قرضہ ایک طرف ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ حالیہ صورتِ حال میں بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھایا۔