• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ٹھٹھہ میں336 اسکول بند پڑے ہیں ،امیر حیدر شاہ شیرازی

گھارو( نامہ نگار( مسلم لیگ ن کے رکن سندھ اسمبلی سید امیر حیدر شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کا انحصار تعلیم کے فروغ پر ہے تعلیم کے بغیر کسی  ملک و معاشرے کی ترقی نا ممکن ہے ضلع ٹھٹھہ  میں 336 اسکول بند پڑے ہیں ضلع کے شہری علاقوں میں تعلیم کا معیار قدرے بہتر ہے۔ انھوں نے الف اعلان پیڑنٹس اتحاد کے ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں آفتاب جاوید میمن ڈی او ایجوکیشن نذیر احمد چانڈیو ٹی او میرپورساکرو بشارت الیاس جوکھیو کے علاوہ گاڑھو گھارو کیٹی بندر چھتو چند حاجی گھرانو  کی ایل ایس او کے ممبران نے شرکت کی سید امیر حیدر شاہ شیرازی نے کہا کہ ضلع بھر کے ٹی اوز ایسے گھوسٹ استاتذہ کی فہرستیں بنا کر دیں تاکہ انکی فہرستیں صوبائی وزیر تعلیم کو دیکر ان کیخلاف کارروائی کرائی جائے۔
تازہ ترین