• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معاونت کیلئے سعودی عرب کا 3 ارب ڈالر دوبارہ ڈپازٹ کرنے کا ارادہ

پاکستان کی معاونت کے لیے سعودی عرب کا 3 ارب ڈالر دوبارہ ڈپازٹ کرنے کا ارادہ ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت خزانہ کا اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالر ہفتہ بھر میں ڈپازٹس کرنے کا منصوبہ ہے، سعودی عرب کا 10 ماہ تک ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات کی اضافی مدد کا بھی ارادہ ہے۔


خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے اس امداد کا اعلان دو دنوں میں کیا جا سکتا ہے۔

سعودی اور پاکستانی وزارت خزانہ نے اس خبر پر فوری کوئی تبصرہ نہیں دیا۔

قومی خبریں سے مزید