اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی کے سینئر رہنما سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔ زرداری ہاؤس میں ہوئی ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے درمیان سندھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری اور سید قائم علی شاہ کے درمیان خیرپور کے عوام کے مسائل اور ان کے حل کے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔