• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 4 مریض جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث 4 مریض جاں بحق ہو گئے۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 97 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ97 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔


پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 581 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 178 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 527 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 62 ہزار 888 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 19 ہزار 591 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 98 لاکھ 32 ہزار 166 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

صحت سے مزید