• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس: علی امین کی ضمانت منظور

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کی پی ٹی آئی لانگ مارچ میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں ضمانت منظور ہو گئی۔

علاقہ مجسٹریٹ نے علی امین گنڈاپور کو عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے اور انتقامی کارروائی کی گئی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 25 کو حکومت کے خلاف لانگ مارچ کیا گیا تھا، لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ پر عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں پر اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

مقدمات میں علی امین گنڈا پور کا نام بھی نامزد کیا گیا ہے جس میں پولیس اہلکاروں پر حملہ، راستوں کی بندش، املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید