• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکیش امبانی کو دھمکی آمیز کالز پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارت کے سب سے دولت مند اور ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے مالک مکیش امبانی کو دھمکی آمیز کالز کرنے کے شک میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صنعتکار مکیش امبانی اور ان کے خاندان کو تین دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں، یہ کالز ریلائنس فاؤنڈیشن کے اسپتال کے نمبر پر صبح ساڑھے 10 بجے کی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے اب اِن کالز کو ٹریس کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ایک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حراست میں لیے گئے شخص کی عمر 50 سال کے قریب ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ممبئی پولیس  نے بتایا ہے کہ ریلائنس فاؤنڈیشن نے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور ان کے خاندان کو دھمکی آمیز کالز سے متعلق شکایت درج کروائی تھی، اسپتال میں تین سے زیادہ کالیں موصول ہوئی ہیں جن پر تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب ممبئی پولیس کی جانب سے ریلائنس انڈسٹریز کے عہدیداروں اور اسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر سے بھی پولیس اسٹیشن میں اپنے بیانات درج کرانے کو کہا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید