• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم کا فلائٹ شیڈول تبدیل، اولمپک ایسوسی ایشن ناراض

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کا فلائٹ شیڈول بدل دیا جس پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ارشد ندیم اور متعلقہ ڈپارٹمنٹ واپڈا کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن کے مطابق ارشد ندیم کا ٹکٹ دستے کے چیف ڈی مشن اور پی او اے کو بتائے بغیر تبدیل کیا گیا۔

چیف ڈی مشن نے ارشد ندیم کو خط میں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر ہوتا اگر آپ ہمارے علم میں لا کر اپنا پلان بناتے۔

خط میں واپڈا سے بھی معاملے کی تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم کو گزشتہ رات دیگر ایتھلیٹس کے ساتھ وطن روانہ ہونا تھا، وہ اب آج ایتھلیٹکس فیڈریشن حکام کے ساتھ روانہ ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید