• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیدرلینڈز کیخلاف آج کونسے 2 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے؟

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان آج ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم میں 2 کھلاڑیوں ڈیبیو  کرایا جائے گا۔

آل راؤنڈر آغا سلمان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ آج ڈیبیو کریں گے۔

آغا سلمان کا کہنا ہے کہ اپنے تاثرات کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔

نسیم شاہ نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی ایک خواب تھا جو آج پورا ہونے جا رہا ہے، کوشش کروں گا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج روٹر ڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا، سیریز کے تمام میچز جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید