• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو میکسیکو، 4 مسلمانوں کا قتل، باپ کیساتھ بیٹا بھی ملوث ہوسکتا ہے، پولیس

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست نیو میکسیکو کی پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 4مسلمان مردوں کے قتل میں مرکزی ملزم کا بیٹا بھی ملوث ہوسکتا ہے، جس نے ریاست کے سب سے بڑے شہر میں امریکی مسلم برادری کو ہلا کر رکھ دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی پراسیکیوٹرز کی جانب سے پیر کو سماعت کے دوران جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ موبائل فون ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ 21 سالہ شاہین سید، البیکرکی کے اسی علاقے میں تھا جہاں اس کے والد 5 اگست کو موجود تھے، اس دن 25 سالہ نعیم حسین کو قتل کیا گیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید