• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیس ہارنے کے بعد ایمبر ہرڈ نے قانونی ٹیم بدل ڈالی

نامور امریکی اداکارہ ایمبر ہیرڈ نے سابق شوہر جانی ڈیپ کی جانب سے دائر ہتک عزت کا کیس ہارنے کے بعد حواس باختہ ہوگئیں، انہوں نے اپنی قانونی ٹیم ہی تبدیل کردی۔ 

خیال رہے کہ 6 ہفتوں تک جاری رہنے والے اس کیس میں عدالت نے جانی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ایمبر ہرڈ کو انہیں ایک کروڑ 3 لاکھ 50 ڈالر معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔ 

تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ ایمبر ہیرڈ نے ہتک عزت کے اس ہائی پروفائل کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہوئی ہے، تاہم اس میں پیشی سے قبل انہوں نے اپنی قانونی ٹیم کو برطرف کردیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمبر ہیرڈ کے ترجمان نے بتایا کہ اداکارہ نے ڈیوڈ ایل ایکسلروڈ اور جے وارڈ براؤن کو اپنی اپیل کا کیس سونپا ہے۔ 

اسی طرح یہ بھی اطلاعات آئی ہیں کہ ان کے وکلا کے پینل میں سے بین روٹن برن بطور معاون کام کریں گے، ان کے علاوہ دیگر کو ہٹا دیا گیا ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید