سابق آرمی چیف ضیاء الحق کے طیارے کے حادثے کو آج 34 برس ہوگئے ہیں۔ حادثے میں پاک فوج کے 10 اعلیٰ افسران اور امریکی سفیر سمیت طیارے میں سوار تمام 30 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔
اس وقت کے صدر اور آرمی چیف ضیاء الحق بہاولپور میں فوجی یونٹوں کے معائنے کے بعد پاک فضائیہ کے طیارے سے اسلام آباد جا رہے تھے، طیارے کو اُڑان بھرنے کے 10 منٹ بعد ہی حادثہ پیش آیا۔
طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں اس وقت کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل اختر عبدالرحمان، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل افضال، 3 میجر جنرلز، 5 بریگیڈیئرز اور دیگر آرمی افسران بھی شامل تھے۔
اسلام آباد میں امریکی سفیر آرنلڈ ایل رافیل اور چیف ملٹری اتاشی بریگیڈئیر جنرل ہربرٹ ایم واسم بھی اسی طیارہ حادثےمیں ہلاک ہوئے تھے۔