• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف کارٹونسٹ ارشاد حیدر زیدی انتقال کر گئے


اپنے شرارتی کارٹونوں سے جیو نیوز کے ناظرین کے ہونٹوں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ملک کے معروف کارٹونسٹ ارشاد حیدر زیدی انتقال کر گئے۔ وہ زیدی کارٹونسٹ کے نام سے معروف تھے۔

ارشاد حیدر زیدی نے اپنے کیریئر کا آغاز 1950 کی دہائی میں فیض احمد فیض کے ساتھ اخبار پاکستان ٹائمز سے کیا۔

 زیدی کارٹونسٹ نے جیو کے لیے اینیمیٹڈ کارٹون بنائے اور ان کے بنائے ہوئے کردار اُول اور جلُول بہت مشہور ہوئے۔

ان کے منتخب کارٹونوں پر مبنی ایک کتاب "زیدی کے کارٹون" کے نام سے جیو اور جنگ گروپ نے شائع بھی کی۔

انہوں نے اپنے پسماندگان میں اہلیہ، چار بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا۔

قومی خبریں سے مزید