• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے PTI رہنماؤں کو شہباز گِل سے ملنے سے روکدیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس نے ملزم شہباز گِل سے ملنے کیلئے اسپتال آئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ملاقات سے روک دیا۔

پی ٹی آئی رہنما اب سے کچھ دیر قبل شہباز گِل سے ملاقات کے لیے پمز اسپتال پہنچے تھے۔

پمز آنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں میں فیصل جاوید، شبلی فراز، اعظم سواتی کے علاوہ شہزاد وسیم اور فوزیہ ارشد بھی شامل تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ شہباز گِل نے بہت بڑی غلطی کی ہے، ان کا بیان قابلِ قبول نہیں ہے۔

فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گِل کے خلاف ضرور قانونی کارروائی کی جائے، لیکن قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید