• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر نے ایک اور ریکارڈ میں کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو ایک اور ریکارڈ میں پیچھے چھوڑ دیا۔

کپتان بابر اعظم 2018 کے آغاز سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے یہ کارنامہ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 74 رنز بنانے کے بعد انجام دیا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے 2018 سے اب تک 7623 رنز بنائے ہیں جبکہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 7472 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے جو روٹ 7255 رنز کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید