• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک پاکستان کا مستقبل ہے، جنرل (ر) زبیر حیات

سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر) زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان ان 20 ممالک میں سے ہے جو نئے ورلڈ آرڈر کا حصہ ہیں۔

اسلام آباد میں بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کا مستقبل ہے، یہ پاکستان کا اسٹریٹجک منصوبہ ہے۔

جنرل (ر) زبیر محمود حیات نے کہا کہ بیلنس آف ورلڈ پاور بدل رہا ہے، دنیا میں بڑھتی آبادی کے ساتھ مہنگائی میں اضافہ ہوا، 40 سال کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب کا بھارت گاندھی اور نہرو کا نہیں بلکہ مودی کا بھارت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو ہندتوا اور آر ایس ایس کے چیلنجز کا سامنا ہے، وہاں اقلیتوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر چیف مارشل (ر) سہیل امان نے کہا کہ بہتر لیڈرشپ اداروں کی ترقی کا باعث ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لیڈرشپ کا بہت پوٹینشل ہے، چیلنجز سے ہی مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی محنت سے ہتھیار درآمد کرنے کی بجائے برآمد کرنے والے بنے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کے لیے مقامی ٹیکنالوجی کا فروغ بہت ضروری ہے۔

قومی خبریں سے مزید