• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹش کرکٹ کلب کا پاکستان کے جشن آزادی پر کرکٹ میچ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کی آزادی کی سالگرہ کے 75 برس مکمل ہونے پر جہاں پاکستان بھر میں بھرپور انداز میں جشن منایا گیا وہیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کھل کر کیا۔

ایسے میں اسکاٹ لینڈ میں جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔

مذکورہ میچ اسکاٹ لینڈ کے ایک فرگوسلی کرکٹ کلب کے گراؤنڈ میکلریگز میں کھیلا گیا، یہ کلب ویسٹرن یونین کی صف اول کا کلب ہے۔

اس گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کے لیے معمول سے زیادہ لوگ آئے اور اسکاٹش پاکستانی الیون اور پاکستان پروز الیون کے درمیان میچ سے خوب محظوظ ہوئے۔

جس ٹیم کو بطور ہوم ٹیم چنا گیا اس میں فرگوسلی کرکٹ کلب کے ہارون طاہر، تیمور احمد اور قاسم خان جیسے اہم کھلاڑی بھی شامل تھے۔

اس موقع پر پاکستانی قونصل جنرل سید زاہد راجا بھی یہ میچ دیکھا اور کہا کہ وہ ساجد مجید سیم اسکاٹ (فرگوسلی) اور تمام کھلاڑیوں سمیت تمام تماشائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آج کے دن کو یادگار بنایا۔

ساتھ میں انہوں نے برطانیہ میں نسلی امتیاز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ کلبز میں ادارہ جاتی اور کرکٹ اسکاٹ لینڈ میں اعلیٰ سطح پر نسل پرستی کی حالیہ رپورٹس کے تناظر میں اس طرح کے ایونٹ کا خیرمقدم کیا گیا ہے تاکہ کرکٹ میں نسلی پرستی کی خوصلہ شکنی ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی ہو چاہے اس کا رنگ و نسل کچھ بھی ہو، اسے خوش آمدید کیا جاتا ہے۔

پاکستانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ ان ایونٹس میں سے ایک ہے جو اس خطے میں رہنے والے کمیونٹیز کو قریب لانے میں کارگر ثابت ہوگا اور اس چیز کا مظاہرہ کرے گا کہ اسکاٹ لینڈ ایک تہذیب یافتہ ملک ہے۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید