• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔

پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہونے سے نجی اداروں، گھروں اور دفاتر کی پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسئلے کی اطلاع دی گئی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ ڈیٹا نیٹ ورک میں مسئلے کی وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

پی ٹی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں تکنیکی خرابی ہوئی ہے، جس سے پنجاب اور خیبر پختون خوا کے اکثر شہروں میں انٹر نیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ آپٹیکل فائبر کا ٹرانسمیشن نیٹ ورک ایک شہر کو دوسرے شہر سے جوڑتا ہے۔

پی ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

PTCL کے ترجمان نے کیا کہا؟

ادھر پی ٹی سی ایل کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث شمالی اور وسطی حصوں میں پی ٹی سی ایل کے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ خرابی کی وجہ سے صارفین کو انٹر نیٹ کی فراہمی میں تعطل کا سامنا ہے۔

پی ٹی سی ایل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہماری ٹیمیں صارفین کی سہولت کے لیے انٹرنیٹ سروس کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کے لیے مصروفِ عمل ہیں۔

ترجمان پی ٹی سی ایل نے بتایا کہ شمال اور وسطی حصوں میں پی ٹی سی ایل کے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک میں فنی خرابی پیش آئی ہے، یہ خرابی ملک میں بارشوں اور سیلابی صورتِ حال کے باعث پیدا ہوئی۔

پی ٹی سی ایل کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس خرابی کی وجہ سے صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی میں تعطل کا سامنا ہے، ٹیمیں انٹرنیٹ سروس کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کے لیے مصروف ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ آئی ٹی نے پی ٹی اے اور پی ٹی سی ایل حکام کو نیٹ ورک کی خرابی فوری دور کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید