• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ سروس متاثر، بحالی میں چند دن لگ سکتے ہیں

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )انٹرنیٹ سروس متاثر، بحالی میں چند دن لگ سکتے ہیں،پاکستان سے افریقہ جانیوالی انٹرنیٹ کیبل سروس معطل،انٹرنیٹ رفتارکم، پاکستان سے افریقا جانے والی انٹرنیٹ کیبل کی سروس معطل ہونے سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہوگئی۔

ٹیلی کام ذرائع کے مطابق سی ایم وی 4 کیبل کٹنے سے ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ میں ایک ٹیرا بائٹ کمی ہوئی ہے جس سے انٹرنیٹ کی رفتار میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

 ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ پاکستان میں رش کے اوقات میں انٹرنیٹ کی رفتار مزید متاثر ہونے کا امکان ہے، سی ایم وی 4 انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کاکام جنوری میں مکمل ہوگا تاہم پی ٹی سی ایل کی جانب سے انٹرنیٹ ٹریفک دیگرکیبلز پر منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پی ٹی سی ایل ترجمان کے مطابق AAE-1 انٹرنیشنل سب میرین کیبل کٹنے کے حوالے سے پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے بینڈوتھ کے لئے متبادل چینلز کا بندوبست کیا ہے، اس سے بھی زیادہ صلاحیت چند دنوں میں شامل کی جائے گی تاہم زیادہ بینڈوتھ کے اضافے تک صارفین کو پورے ملک میں سروس میں معمولی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 دریں اثنا پی ٹی اے نے بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی پر آپریٹروں کو متبادل انتظامات کے تحت بلاتعطل انٹرنیٹ سروسز کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

تازہ ترین