سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہباز شریف بے بس ترین وزیرِ اعظم ہیں۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو ان کی اپنی پارٹی، ایم کیو ایم اور بی اے پی بھی آنکھیں دکھا رہی ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی پریشر ککر سیاسی چولہے سے نہ ہٹایا گیا تو پھٹ جائے گا، غریب بجلی کے بل یا گھر کے کرائے میں سے ایک چیز ادا کر سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کے ترجمان ہیں، جن سے ملک میں پرچون فروش بھی محفوظ نہیں ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ 70ء کی دہائی نہیں ہے، توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔
شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکمران مرکز میں پرویز الہٰی کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں،ان کےخلاف عدم استحکام رابطے کے پل اور ڈائیلاگ کو ختم کر دے گا۔