• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسطی سندھ میں تیز، کراچی میں معتدل بارش کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ماہرینِ موسمیات نے وسطی سندھ میں تیز، جبکہ کراچی میں معتدل بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔

ماہرینِ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مون سون کا سسٹم وسطی سندھ کے قریب ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اس مون سون کے سسٹم کے باعث 20 اگست تک وسطی و بالائی سندھ میں تیز بارش کا امکان ہے۔

ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے تحت کراچی میں 22 اگست تک ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ یہ مون سون کا سسٹم بلوچستان میں 21 اگست تک اثر انداز رہنے کی توقع ہے۔

ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے تحت افغانستان میں بھی 3 سے 4 روز تیز بارشوں کا امکان ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ خلیجِ بنگال میں ہوا کا ایک کم دباؤ موجود ہے، ہوا کا یہ کم دباؤ شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

ماہرینِ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ ہوا کا کم دباؤ 23 اگست کو مشرقی سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید