• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے عمران خان کی حکومت کیوں گرائی؟ پرویز خٹک نے بتادیا

سابق وزیر دفاع اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے ’امریکا نے عمران خان کی حکومت کیوں گرائی؟‘ کے سوال کا جواب دیدیا۔

نوشہرہ کے علاقے رشکئی میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان نے امریکا کو اڈا دینے سے انکار کیا تو حکومت گرادی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکمران بری طرح ناکام ہوچکے ہیں، حکومت اپنی کمزوریوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کی خاطر روزانہ نیا شوشہ چھوڑتی ہے۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ جلد کرپٹ وفاقی حکومت سے پاکستانی قوم کو نجات ملے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان امریکا سمیت تمام ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید