نوشہرہ ( نمائندہ جنگ ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ امریکہ کو اڈے دینے سے انکار پرپی ٹی آئی کی حکومت گئی ، عوام کو بہت جلد موجودہ کرپٹ وفاقی حکومت سے نجات ملے گی ،پاکستان قوم کو مزید امپورٹیڈ حکمران ضرورت نہیں ،ووٹ ،کاغذ کی پرچی نہیں قومی امانت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے مختلف علاقوں خویشگی میں کونسلر خان آیاز ، رشکئی میں روح اللہ اور زڑہ میانہ میں جنید کی رہائش گاہ پر شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہا کہ پاکستان میں امریکہ کو اڈے دینے سے انکار پرپی ئی آئی کی حکومت گئی انہوں نے مزید کہا کہ 11جماعتوں پر مشتمل وفاقی اتحادی حکومت جلدی میں ہے اور اسی جلد بازی میں انکے اصل چہرے قوم کے سامنے عیاں ہوں گے اب پوری قوم کو اندازہ ہوگیا ہے کہ نواز شریف ، زرداری اینڈ کمپنیز تو ملک کو لوٹ رہی ہے ۔