• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں شہباز گل پر مبینہ تشدد کیخلاف احتجاج سے وزرا اور ارکان اسمبلی غائب رہے

پشاور(جنگ نیوز)پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیلئے احتجاجی مظاہرے میں صوبائی وزرا اور ارکان صوبائی اسمبلی غائب رہے۔گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا۔خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف ہشت نگری چوک سے قصہ خوانی بازار تک احتجاجی ریلی نکالنی تھی اس احتجاج سے وزرا غائب رہے اور کسی بھی صوبائی وزیر نے شرکت نہیں کی۔احتجاج میں سابق گورنرشاہ فرمان اورخواتین ارکان اسمبلی رابعہ بصری اور عائشہ بانو نے شرکت کی۔ مرد ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی بھی احتجاج سے غائب رہے۔