سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)گھر میں آگ بھڑک اٹھنے سے لاکھوں روپے کا گھریلو سامان جل گیا۔سیالکوٹ کے موضع بھانو کے چیمہ میں نعیم کے گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پرفائر ریسکیورز نے50منٹ کی مسلسل فائر فائٹنگ کے بعد قابو پا لیا۔مالک کے مطابق بروقت کاروائی کی وجہ سے 10لاکھ کا مزید نقصان ہونے سے بچ گیا جبکہ آگ کی وجہ سے5لاکھ کا نقصان ہوا۔جلنے والے سامان میں کمپیوٹر،فرنیچر اور کپڑے وغیرہ شامل ہیں۔