راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی عظمت محمود نے ضلع راولپنڈی میں ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے عمل کی سست روی پرعدم اطمینان اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریونیو افسران کو خبردار کیا ہے کہ کارکر دگی بہتر بنائی جائے اورمقررہ اہداف حاصل کرنے کے لئے جلداز جلد ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائز کیا جائے تاکہ لوگوں کی اراضی کی منتقلی سے متعلق مشکلات دورہو سکیں ۔یہ ہدایات انہوں نے ضلع راولپنڈی میں اراضی ریکارڈ سینٹرکے تحت لینڈ کمپیوٹرائزیشن عمل کے جائزہ اجلاس کے دوران جاری کیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرزسے کہا کہ وہ خود اس کام کی نگرانی کریں اور اگر کوئی رکاوٹیں حائل ہیں تو وہ جلد سے جلد دور کی جائیں۔