• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائدتحریک الطاف حسین کا فکرو فلسفہ سچائی پر مبنی ہے، بشیر قائمخانی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سابق صوبائی وزیر بشیراحمد قائمخانی اور محمداسلم آفریدی تین روزہ تنظیمی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ائیرپورٹ پہنچنے پر متحدہ کوئٹہ زون کے وفادار کارکنان کے ساتھ ساتھ متحدہ کے حامیوں اور ہمدردوں نے بھی بڑی تعداد میں حق پرست رہنماؤں کا استقبال کیا اور جلوس کی شکل میں انہیں متحدہ کوئٹہ زونل آفس لائے اس موقع پر ایم پی اے سندھ اسمبلی محمدیوسف شاہوانی انچارج ایس ٹی سی بی الطاف مینگل بھی موجود تھے کارکنان سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کا فکر و فلسفہ سچائی پر مبنی ہے اور ہمارے ملک کا المیہ رہا ہے کہ ہمیشہ عوام کے غمخوار غریب و متوسط طبقے کیلئے جدوجہد کرنیوالوں پر غداری سمیت طرح طرح کے ہتک آمیز الزامات لگا کر ان کا راستہ روکا جاتا ہے جس کی مثالیں خان عبدالغفار خان، جی ایم سید کی صورت میں ہمارے سامنے ہیں ایم کیو ایم ملک گیر عوامی نظریاتی تحریک ہے اور چند سازشی عناصر قائد تحریک اور عوام کے مابین دوری پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ زون کے کارکنان اپنے نظریاتی قائد تحریک الطاف حسین سے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔
تازہ ترین