• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براڈ شیٹ کیس: چیئرمین نیب کا ایف آئی اے سے ہوئی خط و کتابت واپس لینے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان نے براڈ شیٹ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے ہونے والی خط و کتابت واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس میں آفتاب سلطان نے براڈ شیٹ کیس پر بریفنگ دی اور بتایا کہ کیس 2010ء میں رجسٹرڈ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کیس میں 3 اعشاریہ7 ملین ڈالر کی رقم ہے، اپریل 2021ء میں براڈ شیٹ کیس ایف آئی اے کو بھیجا گیا۔

اس دوران ایف آئی اے حکام نے پی اے سی کو بتایا کہ نیب نے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا۔

حکام کے مطابق نیب کا کہنا تھا کہ کیس کی تحقیقات دراصل ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں ہی نہیں، دائرہ اختیار کی بات کے بعد اس کیس میں پیشرفت رک گئی۔

چیئرمین نے اس پر اجلاس کے شرکاء کے روبرو کہا کہ اس کیس میں ایف آئی اے سے ہونے والی خط و کتابت واپس لیتا ہوں، براڈ شیٹ کیس میں نیب افسران ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید