پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث مزید 2 کورونا مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 76 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں مزید 278 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ زیرِ علاج مریضوں میں سے 118 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 559 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 67 ہزار 147 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 15 ہزار 803 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 2 ہزار 360 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
سیکریٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 7 ہزار 802 ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں مزید 139 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈ کی گئی، صوبے میں ایک کورونا مریض بہاولپور میں انتقال کر گیا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے 95، بہاولپورمیں 12، راولپنڈی اور فیصل آباد میں 5، 5، ملتان میں 4، خانیوال اور گجرات میں 3، 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سیکریٹری صحت پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ ساہیوال اور سیالکوٹ سے کورونا کے 2، 2، وہاڑی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخو پورہ، مظفر گڑھ، خوشاب اور گوجرانوالہ سے 1، 1 کیس سامنے آیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح لاہور میں6 اعشاریہ 9 فیصد اور بہاولپور میں5 اعشاریہ 3فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔