کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، پانی آنے کے باعث کورنگی کازوے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
بارش کی وجہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب سیوریج لائن ایک بار پھر بیٹھ گئی، ڈاکٹر ضیا الدین احمد روڈ پر بھی چھ سے آٹھ فٹ تک گڑھا پڑنے سے ایک ٹریک ٹریفک کے لیے بند ہے۔ شاہین کمپلیکس کے قریب قدیم درخت گرگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور گردونواح میں بارش کا تیز اسپیل آج بھی جاری رہے گا، سندھ بھر کے تعلیمی ادارے آج بھی بند رہیں گے۔