• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں آج کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

سندھ میں بدھ کی صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک 12 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 119 ملی میٹر بارش سکرنڈ شہر میں ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بدھ کو ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بارش سکرنڈ میں 119 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ شہید بے نظیر آباد (نوابشاہ) 103، پڈعیدن 82، خیرپور 80 اعشاریہ9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق جیکب آباد 70، حیدرآباد 52، موئن جو دڑو 51، لاڑکانہ 46، سانگھڑ 29، حیدرآباد ایئرپورٹ 27، سکھر 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق دادو 25، ٹنڈو جام 24، چھور 21، روہڑی 21، بھولاری 15.4، میرپور خاص 9، مٹھی 6، ٹھٹھہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن کے 12 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش 14 اعشاریہ 8 ملی میٹر کورنگی میں ریکارڈ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق قائد آباد 10 اعشاریہ 5، صدر 10، ناظم آباد 8 اعشاریہ 4، سرجانی ٹاؤن 8 اعشاریہ2، فیصل بیس 8، کیماڑی 7، نارتھ کراچی 6، ائیرپورٹ 5 اعشاریہ3، مسرور بیس 5، یونیورسٹی روڈ 5، گلشن معمار 4 اعشاریہ 2، سعدی ٹاؤن 3 اعشاریہ5، گلشن حدید 3، جناح ٹرمینل 2 اعشاریہ 2، گڈاپ ایک اور ڈی ایچ اے صفر اعشاریہ3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید