شیخوپورہ (نمائندہ جنگ ) اگرچہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان کی طرف سے انکے خلاف کرپشن کے لگائے جانے والے الزامات کو بار بار من گھڑت قرار دیا جا رہا ہے مگر نیب نے ان کے گرد گھیراتنگ کرنا شروع کر دیا ہے،محکمہ مال شیخوپورہ کو خط لکھ کر املاک سے متعلق رپورٹ مانگ لی ۔