• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ وسطی سندھ پر موجود مون سون ہواؤں کا کم دباؤ کمزور پڑ گیا ہے اور یہ شمالی سندھ اور اس سے ملحقہ بلوچستان پر موجود ہے۔

محکمۂ موسمیات نے کہا کہ  کل صبح تک سکھر، لاڑکانہ، گھوٹکی، کشمور، شکارپور میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

جیکب آباد، دادو، قمبر، شہداد کوٹ میں چند مقامات پر معتدل اور کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین، حیدر آباد، ٹھٹھہ، سجاول میں ہلکی بارش کا امکان ہے،جبکہ مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، نوشہرو فیروز اور دیگر مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے  کہ کل تک بلوچستان کے شمال مشرقی، جنوبی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش ہوسکتی ہے، بلوچستان کی بارشیں دادو، جامشورو، قمبر، شہدادکوٹ میں سیلاب کا سبب بن سکتی ہیں۔

بلوچستان میں موسلادھار بارشوں سے پہلے سے زیر آب علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے، خضدار، لسبیلہ، حب، کیرتھر رینج میں مسلسل بارش حب ڈیم میں اضافی دباؤ پیدا کرسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کیرتھر رینج میں مسلسل بارش تھڈو ڈیم اور ندی نالوں میں اضافی دباؤ پیدا کرسکتی ہے۔

انہوں نے پیشگوئی کی کہ کراچی میں 27 اگست تک مطلع جزوی سے مکمل ابر آلود رہے گا، جبکہ 27 اگست کو رات اور صبح کے وقت بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔


قومی خبریں سے مزید