• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بینک منیجر کے قتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو آگئی


کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد، خدیجہ مارکیٹ میں بینک منیجر کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

 پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے، مقتول کی شناخت مقابلی خان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے نجی بینک کے باہر فائرنگ کی جس سے اسی بینک کا منیجر 60 سالہ ماکب علی شدید زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق زخمی کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ماکب علی اسپتال پہنچائے جانے کے دوران دم توڑ چکا تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ قتل کی واردات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے، مقتول منیجر بینک کے دروازے پر سگریٹ پی رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان میں سے ایک ملزم نے پہلے گیٹ پر موجود گارڈ کو اسلحہ دکھا کر ڈرایا اور وہ گارڈ اسلحہ سمیت اندر بھاگ گیا۔ ملزم نے منیجر کا پیچھا کرکے عقب سے تین گولیاں ماریں۔

قومی خبریں سے مزید