بلوچستان میں شدید بارشوں کے سبب کوئٹہ کا زمینی اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہے جبکہ آج صبح سے فضائی آپریشن بھی معطل ہے۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون بند اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے جبکہ پی ٹی سی ایل نیٹ ورک بھی بند ہوگیا ہے، گراؤنڈ انٹرنیٹ بھی کام نہیں کر رہا ہے۔
آئی جی بلوچستان، کمشنر، ڈی آئی جی کوئٹہ سمیت کسی اعلیٰ آفس رابطہ نہیں ہو رہا۔
ٹنڈوالہ یار میں موجود مقامی صحافی نے بتایا کہ کوئٹہ میں دفتر سے رات 11 بجے آخری بات ہوئی اس کے بعد سے رابطہ نہیں ہو رہا۔
کوئٹہ میں دن بھر جاری رہنے والی بارش رات 11 بجے تک جاری تھی، رات 11 بجے کے بعد کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں مکمل بلیک آوٹ ہوا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بجلی بند ہونے سے موبائل فون کمپنیوں، پی ٹی سی ایل اور انٹرنیٹ سروسز کا نظام بیٹھا ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت معطل ہے۔