سندھ میں شدید بارشوں کی وجہ سے نوابشاہ میں ریلوے ٹریک کا طویل حصہ زیر آب آ گیا ہے، جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق کراچی سے لگ بھگ 301 کلومیٹر کے فاصلے پر نوابشاہ اور بوچیری اسٹیشن کے درمیان مرکزی ریلوے لائن کے اپ اور ڈاؤن ٹریک زیر آب آ گئے ہیں۔
اس کی وجہ سے کراچی سے اندرون ملک جانے اور آنے والی (اپ اور ڈاؤن) کی تمام ریل گاڑیوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان ریلوے کے حکام موقع پر موجود ہیں جبکہ کراچی آنے اور جانے والی ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنز پر روک لیا گیا ہے۔
ریلوے افسران مقامی انتظامیہ کی مدد سے پانی نکالنے کے لیے کوشاں ہیں۔