وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ صوبوں کی ریکوزیشن پر فوجی دستے تعینات کیے جائیں گے۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ فوج بارشوں اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف، بحالی میں معاونت کرے گی۔
وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ آرٹیکل 245 کے تحت فوجی دستے صوبوں میں تعینات کیے جارہے ہیں۔
وزارت داخلہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبوں میں فوج تعینات کرنے کی سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی گئی۔